گوروں کی پارٹنر ‘شرمین چنائے’ حلیمہ سلطان کے انتخاب سے جل گئیں

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکا اور مغرب کے پسندیدہ موضوعات پر فلمیں بنا کر انہی سے آسکر ایوارڈ لینے والی فلمساز و ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے ‘حلیمہ سلطان’ کو پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر بننے پر سیخ پا ہو گئی۔

شرمین عبید چنائے نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ کیا ہے؟ کیا یہ سب غائب ہو گئی ہیں جو ہمیں غیر ملکی اداکاراؤں کی طرف جانا پڑا ہے؟

غیر ملکیوں کی سفارش پر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ نے کہا کہ مجھے یہ بہت مزاحیہ لگا کہ ایک ترک اداکارہ جن کا ملک کھیل ہی نہیں کھیلتا، وہ کرکٹ کے لیے ایمبیسیڈر بنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘اگر ہم اسی طرح ترک اداکاراؤں کو کام دیتے رہیں جو پاکستانی اداکارائیں کر سکتی ہیں تو ہماری انڈسٹری میں اب جو کچھ بھی باقی رہ گیا ہے وہ سب ختم ہو جائے گا.

ملکی فنکاروں کی وکالت کرنے والی گوروں کے ساتھ

واضح رہے شرمین عبید چنائے خود غیر ملکیوں کے ساتھ کام کو ترجیح دیتی رہی ہیں اور اسی لیے انہی کی سفارش پر ایوارڈز بھی جیتے ہیں ان کی ٹیم میں بھی غیر ملکی اور تصاویر میں بھی گورے ہیں لیکن، ارطغرل کے موضوع سے خائف شرمین چپ نہ رہ سکیں.

گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں ترک اداکارہ اسرا بیلگیج کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر چنا ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سے اس فیصلے کی خوش آمد کی گئی تو وہیں کچھ پاکستانی فنکار اس فیصلے سے نا خوش بھی نظر آئے۔

لچر پن اور اوور ایکٹنگ کیلئے مشہور اداکار
یاسر حسین، شان، اور کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار جو اپنے ملک میں کوئی نمایاں کام نہیں کر سکے وہ ’حلیمہ سلطان‘ کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آئے.

https://www.instagram.com/p/CKWZA9KpKvC/?igshid=bozn3kaq7y92

شرمین چنائے شاید یہ بھول گئیں کہ ایمبیسڈر انھیں بنایا جاتا ہے جو عوام میں مقبول ہوں، گوروں کے پسندیدہ یا معاشرے کو پامال کرنے والے موضوعات پر ڈرامے بنانے والوں سے لوگ اکتاچکے ہیں.

Comments are closed.