کورونا ،پاکستان میں مزید 48 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 11 ہزار 103

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308 کیسز سامنے آئے.

خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892، اسلام آباد میں 40 ہزار 304 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک 74 لاکھ 81 ہزار 688 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 604 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 78 ہزار 517 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 2 ہزار 368 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

کورونا سے پنجاب میں 4 ہزار 476، سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 245 مریض کر چکے ہیں۔

پاکستان میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 55 ہوئی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہوگئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.

پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، بلوچستان میں 18 ہزار 622، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887، اسلام آباد میں 40 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تکملک بھر میں74 لاکھ 42 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 513 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 2 ہزار 341 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

کورونا سے پنجاب میں 4 ہزار 460، سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 791، اسلام آباد میں 457، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 243 مریض جان انتقال کر چکے ہیں۔

Comments are closed.