ایف جی سکول چکلالہ میں 20 سال بعد طلبہ و اساتذہ کی ری یونین تقریب

16 / 100

راولپنڈی(واجد مسعود)سکول، کالج، یونیورسٹی ہو یاپرانا دفتر ہو جب کئی دہائیوں hydra onion بعد’ری یونین’ یعنی برسوں کے بچھڑے لوگ ملتے ہیں تو یہ لمحے ناقابل فراموش اور ماضی کی یادوں سے بھرے ہوتے ہیں.

ایسی ہی ایک ری یونین کا اہتمام ایف جی پبلک سکول نمبر 3 بوائز چکلالہ (ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول چکلالہ راولپنڈی) میں اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تحت اولڈ سٹوڈنٹس نے کیاتو سماں بندھ گیا.

تقریب میں 1999ء میں ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء نے اپنے اساتذہ کرام کے ساتھ وقت گزارا. اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو ماضی اور حال روداد سنائی.

سکول کے سابق اور موجودہ اساتذہ قاضی مسعود الحسن،فضل الرحمن،شیخ ثناء اللہ، محمد حسین نظامی، محمداصغر اعجاز، محمدالیاس،محمد ایاز، سید عازم حیدر زیدی، گلزار احمد، قیوم ساجد،فیض احمد فیض اور سید صابر حسین نقوی بھی شریک ہوئے.

اس موقع پراساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہی قوم کامیاب ہوتی ہے جو اساتذہ کی قدر کرنا جانتے ہیں۔طلباء اپنی تمام ترتوجہ حصول علم پر مرکوز کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

انہوں نے کہا کہ طلباء قوم کی مستقبل ہے اور قوم کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔ایک طالب علم کا مقصد صرف تعلیم ہونا چاہئے ۔ اساتذہ نے کہا کہ اس مادرعلمی کویہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں پڑھنے والے بیشتر طلباء نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ادارے کا نام روشن کیا اور ایک پہچان بن گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء نے کہاکہ ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول چکلالہ کے اساتذہ کا خلوص اور محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ اساتذہ نے جس خلوص اور دلچسپی سے رہنمائی کی وہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

طلباء نے کہا کہ ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول چکلالہ صرف ایک مادر علمی ہی نہیں یہ ہمارا گھر تھا یہاں کے اساتذہ نے جس خلوص اور محبت کیساتھ ہمارے لئے محنت کی۔ ہمیں پڑھایا،لکھنا سکھایا اور ہماری بہتر رہنمائی کی وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم خوش قسمت تھے جنہیں اتنے اچھے اساتذہ میسر ہوئے۔انہوں نے ساتھی جونیئر طلباء کو ہدایت کی وہ زندگی میں کامیابی کے لئے اساتذہ کی اہمیت پہچانیں اور ان کی عزت کرنا سیکھیں۔

طلباء اپنی تمام ترتوجہ حصول علم پر مرکوز کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔طلباء قوم کی مستقبل ہیں اور قوم کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔انشاء اللہ کل کو آپ اس ملک کے لیڈر ،ڈاکٹر،انجینئرز اور اعلیٰ آفیسر بنیں گے اور ملک کی باگ ڈور آپ کے ہاتھوں میں ہوگی.

Comments are closed.