شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

فوٹو: فائل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت عثمان علی اور وحید کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہواجسے گرفتار کرلیا گیا ہے،مارے گئے دہشتگرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے، دونوں دہشتگرد آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر اور دہشتگردی کے ٹرینر بھی تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ، دو جے سی اوز اور 3 سپاہی شہید، 4 سپاہی زخمی ہوئے تھے۔

Comments are closed.