پی آئی اے کا طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا

کوالالمپور: پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ لیزواجبات کی عدم ادائیگی پر کوالالمپور ایئرپورٹ پرمقامی حکام نے قبضے میں لے لیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے.

انھوں نے بتایا مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے.

بتایا گیا ہے کہ طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا، اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے.

پی آئی اے اور برطانیہ کی عدالت میں زیر التواء دوسرے فریق کے مابین قانونی تنازعہ سے متعلق یک طرفہ فیصلہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے اور پی آئی اے نے سفارتی چینلز کے ذریعہ اس معاملے کو اٹھانے کے لئے حکومت پاکستان کی حمایت حاصل کی ہے.

ترجمان کے مطابق طیارے کو قبضے میں لئیے جانے کے بعد مسافروں کو ان کے سفر کے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.

Comments are closed.