کراچی ، فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا،8افراد جاں بحق،23زخمی


کراچی: نیو کراچی کے علاقے میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے8 افراد جاں بحق اور 23زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سنیما کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گری، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک شخص کو ملبے سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔

پولیس اور رینجرز نے فیکٹری میں دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے سے متعلق تفتیش شروع کردی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق فیکٹری میں دھماکا بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں،ذرائع کے مطابق امونیا گیس کی لیکج کی وجہ سے بوائلر پھٹا جس سے برابر والی فیکٹری کو بھی نقصان پہنچاہے۔

صوبائی وزیر محنت سندھ سعید غنی نے محکمہ محنت کے سیفٹی ٹیم کے ڈائریکٹر کو ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔سعید غنی نے نیو کراچی میں فیکٹری بوائلر دھماکے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

0Shares

Comments are closed.