اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو موجودہ حالات میں جلسے بند کر دینے چاہیں۔

ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا ان کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑ رہا لیکن لوٹی رقم بچانے کیلئے لوگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے اپوزیشن کو عوام کی فکر نہیں، جتنے مرضی جلسے کر لیں انھیں این آر او نہیں ملے گا۔ کورونا خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، احتیاط ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومتی اقدامات سےمہنگائی میں کمی ہوئی، اس میں مزید کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہاایک لیڈر لندن میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں قوم کا تماشا بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اپوزیشن کی تحریک کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کا نہیں بلکہ عوام اور معیشت کا نقصان ہوگا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ کہ اسرائیل سے متعلق قائداعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا۔ فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

Comments are closed.