مریم نواز کا جلسہ نہیں ہوگا، انتظامیہ، ہر حال میں ہو گا، ن لیگ

مانسہرہ(حارث الرحمان تنولی) مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ آج ہونا ہے جس سے مریم نواز بھی خطاب کریں گی لیکن انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے تاہم ن لیگ نے ہر حال میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مانسہرہ میں جلسہ جلسے سے مریم نواز شریف اور دیگر قائدین کا خطاب شیڈول ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر گزشتہ روز ہی جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

حکومت کی طرف سے پابندی کے اعلان کے باوجود مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار یوسف نے کہا ہے کہ جلسہ تو ہوگا حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو نتائج کی ذمہ داری بھی حکومت پر ہو گی.

گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کامران بنگشن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شرح اموات دو تھی جو اب بڑھ کر 25 تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا حکومت نے اکیس نومبر کا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے نام پر حکومت مخالف تحریک نہیں روک سکتے۔ اپوزیشن کے جلسے جاری رہیں گے، کوئی بھی مذاکرات صرف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے۔

ادھر ترجمان مسلم لیگ )ن( خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل مانسہرہ سٹی میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔

ہم جلسے کی منسوخی کے احکامات نہیں مانتے۔ سول بیوروکریسی عمران خان کی منشی نہ بنے۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزرا درجنوں جلسے کر کے آئے ہیں۔ ہماری تیاری مکمل ہے، جلسے کو منسوخ نہیں کر سکتے۔

Comments are closed.