پی ایس ایل فائیو کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فائیو اپنے نام کرنے کیلئے آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جو ٹیم دباو نہیں لے گی اس کا پلہ بھاری رہے گا۔

رواں سیزن میں بھی لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دو میچز کھیلے گئے، قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز نے کنگز کے خلاف 8 وکٹ سے فتح حاصل کی تو دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم، محمد عامر ایلکس ہیلز اور عماد وسیم کی شکل میں میچ کا پانسہ پلٹنے والے کھلاڑی ہیں تو لاہور قلندرز کی مضبوطی اُس کی بولنگ ہے.

اب تک حارث رؤف رواں برس سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولر ہیں تو شاہین آفریدی، دلبر حسین اور ڈیوڈ ویئسا بھی بھرپور فارم میں ہیں۔

لاہور قلندر کو بیٹنگ میں تجربے کار محمد حفیظ کو تمیم اقبال اور بین ڈنک کا ساتھ حاصل ہوگا۔دونوں ٹیموں کی نظر یں چمچماتی ٹرافی پر لگی ہوئی ہیں۔

پی ایس یل فائیو کے فاتح کا فیصلہ آج کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوجائےگا اور یہ میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

0Shares

Comments are closed.