انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر

گلگت(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے جی بی انتخابات صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے ہیں اور عوام نے مرضی سے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔

گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا چند سیاسی پارٹیوں کے سربراہان شکوک و شبہات پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان سے اپیل ہے کہ بیانات کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں پرامن ماحول میں پولنگ ہوئی ہے، عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں
غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری بیانات سےگریز کیا جائے ۔

انھوں نے کہا 23 حلقوں میں سے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری بھی ہوئی ہے،سرکاری نتائج آنے میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہاکہ نتائج پولنگ ایجنٹوں کے سامنے بنائے جارہے ہیں اور جس فارم پر رزلٹ بنتا ہے اس پر تمام پولنگ ایجنٹوں کے دستخط ہوتے ہیں، کسی پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی نفری کم نہیں تھی۔

راجہ شہباز خان نے کہا تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹوں سے پوچھا کہ آپ مطمئن ہیں تو سب نے مثبت جواب دیا، گلگت بلتستان کے عوام آج عید کی طرح خوش تھے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

Comments are closed.