پاکستان کا جدہ کے قبرستان میں حملے پر سخت ردعمل


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نے گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ جدہ قبرستان میں ہونے والے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔اس طرح کے حملے اور انتہا پسندی قابل مذمت ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے جانیں بچانے کے لیے بر وقت اقدام قابل تحسین ہے۔

ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی یاد میں تقریب سعودی شہر جدہ میں ہو رہی تھی جب یہ دیسی ساخت کا بارودی مواد پھٹا۔ بارودی مواد پھٹنے کا یہ واقعہ جدہ میں واقع غیر مسلموں کے قبرستان میں رونما ہوا۔

تقریب میں فرانس سمیت کئی دیگر ممالک کے سفارت کار اور قونصل خانے کے عملے کے ارکان موجود تھے۔اس موقع پر فرانس کے علاوہ امریکی، برطانوی، اطالوی اور یونانی سفارت خانوں کے اہلکار موجود تھے۔

ان پانچوں ممالک کے مشرکہ بیان میں کہا گیا کہ بے گناہ اور معصوم افراد پر اس طرح کے حملوں کو کوئی جواز نہیں بنتا، یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ فرانسیسی بیان میں کہا گیا کہ فرانس اس بزدلانہ اور بلاجواز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

Comments are closed.