ایرانی رہبر اعلیٰ کاامریکی الیکشن پر طنز، کیا تماشا ہے؟

فوٹو:فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ایک طنزیہ بیان میں کہا ہے کہ اس امریکی صدارتی الیکشن نے امریکی جمہوریت کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔

ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کیا تماشہ ہے ؟ ایک شخص کہہ رہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کے فراڈ ترین انتخابات ہیں، اور یہ کون شخص کہہ رہا ہے؟ امریکی صدر جو اس وقت عہدے پر برقرار ہے۔

خامنہ ای نے مزید لکھا کہ مخالفین کہہ رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔۔ یہ ہے امریکی انتخاب اور جمہوریت کی حقیقت ۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے سیدھا سیدھا انتخاب کو دھاندلی زدہ کہنے پر خود ان کی جماعت ری پبلکن پارٹی کے بعض رہنما بھی پریشان ہیں ۔

دوسری طرف ٹرمپ کے سیاسی حریف جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم الزام عائد کرتی ہے ٹرمپ ان ہزاروں ووٹرز کو انتخابی حقوق سے محروم کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ڈاک کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست الاسکا کے آخری پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ختم ہوئے 24 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت گزر چکا ہے تاہم اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں صدر کی کرسی پر کون براجمان ہوگا۔

اس حوالے سے ایرانی رہبر اعلیٰ اپنے بیان میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکی انتخابی نتائج کا اثر ایرانی پالیسی پر نہیں پڑے گا۔

Comments are closed.