ضابطہ اخلاق کی خلاورزی، 6بلدیاتی عہدیداروں کو جرمانے

اسلام آباد( وقار فانی مغل ) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور سرگرمیوں کو معطل کر دیا تھا تا کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کا وعدہ پورا کیا جاسکے۔

،بلدیاتی عہدیداران کی جانب سے امیدواران کی انتخابی مہم میں حصہ لینا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،راولپنڈی میں اس ضابطے کی خلاف ورزی پر چوہدری نثار ،ملک ابرار ،حنیف عباسی اور راجہ حنیف کے حلقوں میں بلدیاتی عہدیداران کھلم کھلا الیکشن الیکشن کھیل رہے تھے ۔

جنہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے مگر انہوں نے جواب تک دینا گوارہ نہ سمجھا اس رویے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے چھ عہدیدارو ں پر 25ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کر دیا ۔

جنہیں جرمانہ کیا گیا ہے ان میں چیئر مین یو سی 89شیخ ساجد، ممبر کینٹ بورڈ وارڈ 8چوہدری خرم، چیئرمین یوسی 84 عمران الیاس، نائب چیئرمین یوسی 21محمد حنیف اور چیئرمین یوسی 119علی اعوان شامل ہیں۔

Comments are closed.