خیبر پختونخوا کے نامزد نگراں وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات

اسلام  آباد (ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ منظور آفریدی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ۔۔۔عمران خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کسی دباو کے بغیر حکومتی فرائض سر انجام دے

خیبر پختونخوا کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ منظور آفریدی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پختونخوا پرویز خٹک بھی شریک تھے۔چئیر مین عمران خان نے بطور نگران وزیراعلیٰ نامزگی پر منظور آفریدی کو مبارکباد دی ۔

انھوں نے کہا کہ شفاف ترین انداز میں انتخابات کا انعقاد تحریک انصاف کا اولین ہدف ہے،نگران حکومت کسی قسم کے دباؤ یا مداخلت کو خاطر میں لائے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے،

2Shares

Comments are closed.