خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کےلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

پشاور: ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔

نگراں وزیراعلی ٰ کیلئے فائنل ہونے والے منظور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں اور جے یو آئی کے سینیٹ انتخابات میں امیدوار بھی رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر کے مابین گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام فائنل کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے مابین ملاقات میں منظور آفریدی کا نام جے یو آئی کی جانب سے پیش کیا گیا۔

منظور آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں جبکہ ان کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے رہا ہے اور وہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں جے یو آئی کے امیدوار بھی تھے۔

نگران وزیراعلیٰ کیلئے جے یو آئی کی جانب سے جسٹس (ر) دوست محمد کا نام بھی دیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ نے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق رائے کیا۔ نگران وزیراعلیٰ کیلئے جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے ناموں کو نظر انداز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چاروں ناموں پر غور کیا گیا، اپوزیشن نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوسہ اور کامران رسول کے نام دیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کے نام دیے گئے ہیں۔

Comments are closed.