150 ٹرانس جینڈر میں رمضان پیکیج کی تقسیم

اسلام آباد(زمینی حقائق) ہلال ِاحمر پاکستان کے زیر ِ اہتمام جڑواں شہروں کے 150 ٹرانس جینڈر میں رمضان پیکیج کے تحت راشن کی تقسیم، ترک سفیر احسان مصطفی یرداکُل مہمانِ خصوصی تھے۔

چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی، سیکرٹری جنرل غلام محمد اعوان ، ترُک ریڈ کریسنٹ کے ہیڈ ابراہیم کارلوز کے علاوہ ہلالِ احمر کے آفیسرز ، عملہ بھی موجود تھا۔

ہلالِ احمر پاکستان کے پلیٹ فارم سے پہلی بار رمضان المبارک میں ٹرانس جینڈر کیلئے راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ فوڈ پیکیج ساڑھے 25 کلو کا ہے جس میں کھانے ،پینے کی تمام ضروری اشیاء شامل ہیں۔

فوڈ پیکیج کی تقسیم ہلالِ احمر پاکستان کے لان میں منعقد کی گئی۔ اِس موقع پر ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ،اِن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ہلال ِاحمر نے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے متعدد پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔ انہیں ماہِ مقدس میں راشن کی فراہمی امدادی سلسلے کی کڑی ہے۔

Comments are closed.