نواز شریف اور مریم نوازسے 127سوالات ،21مئی کو جواب طلب

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت نے 127سوالات دے دیئے۔ 21مئی کو جواب دیں ، عدالت کاحکم

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوالات کئے ہیں۔

لندن فلیٹس ریفرنس میں تحقیقات میں اپنا موقف واضح کرنے کیلئے عدالت نے سابق وزیر اعظم کو آخری چانس دیاہے جب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف سے تمام گواہوں کے بیانات پر سوالات کردیئے ہیں۔

نواز شریف کو دیئے گے سوالنامہ میں پوچھا گیاہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل، شواہد اور دیگرممالک کو خطوط پر اورگلف سٹیل ملز کے قیام، قرض اور واجبات پر بھی جواب دیں۔

یہ بھی پوچھا ہے کہ نواز شریف کے بچے حدیبیہ پیپرملز کیڈائریکٹراورشئیرہولڈر کیسے بنے؟۔۔حسن نواز اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز پر بھی جواب مانگا گیاہے۔

گواہان رابرٹ ریڈلے، اختر راجہ کے بیانات پر بھی جواب طلبی ہوئی ہے۔، یہ استفسار بھی کیا گیاہے کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بیان اور شواہد پر آپ کیا کہتے ہیں ؟ ۔

یہ سوال بھی شامل ہے کہ آپ کے خلاف یہ ریفرنس کیوں دائر کیا گیا، بیان دیں۔ استغاثہ کے گواہوں نے آپ کے خلاف بیان کیوں دیا ہے۔

یہ سوال بھی سوالنامے کا حصہ ہے کہ کیا آ پ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں ؟ عدالت نے ان کا موقف جاننے کیلئے آخری چانس کے طور پر سوالنامہ حوالے کیاہے۔

اکیس مئی کو تینوں کو ذاتی طور پر طلب کیاگیاہے تاکہ وہ جوابات دے سکیں۔یہ جوابات و ہ روسٹرم پر خود بھی آ کر دے سکتے ہیں، تحریر ی بھی ہو سکتے ہیں اور وکیل بھی جواب دے سکتاہے۔

Comments are closed.