آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی

فائل فوٹو

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی جبکہ 3 دہشت گردوں کو عمر قید۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد 36 شہریوں اور 24 فوجی، فرنٹئیر کانسٹیبلری اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ان دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 60 افراد کو قتل اور 142 افراد کو زخمی بھی کیا۔

دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عمران خان مہمند کو بھی قتل کیا تھا جبکہ یہ مالاکنڈ یونیورسٹی پر حملے میں بھی ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں برہان الدین، محمد زیب، سلیم، عزت خان، محمد عمران، یوسف خان، نادر خان، عارف اللہ، بخت محمد، شہیر خان اور گل فراز شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد برہان الدین، شہیر خان اور گل خان نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

Comments are closed.