نیواسلام آبادائرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے نئے انٹرنیشنل ائر پورٹ کا باضابطہ افتتاح کل( منگل) کیا جائے گا۔امکان ہے کہ نئے ائر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

سِول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے ائرپورٹ پر پہلی پرواز کراچی سے ہوگی۔ پی آئی اے کی یہ پرواز صبح گیارہ بجے لینڈ کرے گی جبکہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے پروازوں کا مکمل باضابطہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے۔ جس پر بین الااقوامی معیار کے مطابق مسافروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Comments are closed.