طورخم، پاک افغان سیکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ

پشاور(ویب ڈیسک )پاک افغان سرحد طورخم میں پاکستان افغانستان کے سیکیورٹی حکام کی ایک فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں سیکیورٹی کے علاوہ دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹی این این کے مطابق سرحد کے زیرو پوئنٹ پر ہوئی میٹنگ میں پاکستانی وفد کی قیدت کرنل ارشد جبکہ افغان وفد کی لیفٹیننٹ کرنل وحید کر رہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال، سرحد پر جاری باڑ کے کام اور بارڈر منیجمنٹ سے متعلق دیگر امور کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر افغان سیکیورٹی حکام نے آمد و رفت میں مزید آسانی کیلئے سرحد رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کے علاوہ ہر ماہ اس طرح کی فلیگ میٹنگز کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔

افغان وفد کی جانب سے سیکیورٹی حکام کو دوستانہ کرکٹ میچ کی دعوت بھی دی گئی۔

Comments are closed.