ہزارہ موٹر وے ، شملہ پہاڑی کی ٹنل جولائی 2019میں مکمل ہوگی

اسلام آباد(زمینی حقائق )ہزارہ موٹروے پر ٹنل کا کام تیزی سے جاری ، چینی انجینئرز اور این ایچ اے کے حکام نے جولائی2019کو ٹنل مکمل ہونے کا وقت دے دیا۔

آج ایبٹ آباد میں شملہ پہاڑی کے ٹنل ایریا کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے دورہ کیا۔انھوں نے پہاڑی ایبٹ آباد میں بننے والی پونے دو کلو

میٹر طویل ٹنل کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا

،این ایچ اے کے حکام اور چینی انجینئرز نے ڈپٹی سپیکر کو جاری کام پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا انھیں کہاہے کوشش کریں کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ د ٹنل منصوبہ جولائی دوہزار اْنیس تک مکمل کر لیا جائے گا۔ جس سے ایبٹ آباد شہر کی ٹریفک کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا ۔

مرتضی جاوید عباسی نے کہا ایبٹ آباد شہر کے لئے وزیراعظم پاکستان نے پاک فوج کے تعاون سے انٹرچینج منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،اس پر جلد کام کاآغاز کردیا جائے گا۔

اس منصوبہ سے ایبٹ آباد شہر کی بے ہنگم ٹریفک پر قابو پا لیا جائے گا۔۔ ڈپٹی اسپیکر نے چینی انجینئرز اور این ایچ اے حکام پر زور دیا کہ وہ اِس منصوبے کی تکمیل جلدممکن بنائیں۔

Comments are closed.