نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آج پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی آج پاکستان پہنچیں گی، ایئر پورٹ پر انھیں لینے کیلئے آٹھ گاڑیوں کا سکواڈ ایئر پورٹ پہنچ گیا

ملالہ یوسفزئی رات ڈیڑھ بجے خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچیں گی ان کے ہمراہ ملالہ کے والد ضیاء یوسفزئی، والدہ طور پکئی اور ملالہ فانڈیشن کے دیگر افراد ساتھ آرہے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی 28مارچ سے 2اپریل تک فیملی ارکان کے ساتھ پاکستان آرہی ہیں ملالہ یوسفزئی کی 29مارچ کو آمد کے بعد سرینا ہوٹل میں قیام کریں گی۔

ملالہ یوسفزئی کی آج 3بجے فی میل سول سوسائٹی کے خواتین سے ملاقات ہوگی ، شمیم عبید چنائے بھی شریک ہوں گی،ملالہ یوسفزئی30مارچ اور یکم اپریل کو سرینا ہوٹل میں قیام کے دوران رشتہ داروں سے ملاقات ہوگی۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی پاکستان آمد کو خفیہ رکھا گیاہے اور ایئر کنٹرول کو بھی اس حوالے سے علم نہیں ہے کہ وہ نور ایئر بیس اتریں گی یا اسلام آباد ایئر پورٹ۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے اسلام آباد ایئر پورٹ اورنور خان ایئر بیس پر الرٹ جاری کرنے کے بعد ملالہ یوسفزئی کو

لینے کیلئے سکواڈ بھی ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔

 

ملالہ یوسفزئی پر نو اکتوبر 2012 سوات میں دہشتگرد حملہ کیاگیا تھا وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک چلی گئی تھیں اور ساڑھے پانچ سال بعد پاکستان واپس آرہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے، جب کہ برٹش ہائی کمشنر سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔

ملالہ یوسفزئی 2اپریل کو براستہ دوہا برطانیہ روانگی ہوگی

Comments are closed.