صوبہ ہزارہ تحریک کا صوبہ بناو کنونشنز کا اعلان، رابطہ کمیٹی کا قیام

فوٹو : کوآرڈ ینیٹرصوبہ ہزارہ تحریک

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے صوبہ ہزارہ تحریک نے کراچی، اسلام آباد اور ہزارہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں مرحلہ وار صوبہ بناو کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کردیا.

یہ اعلان اسلام آباد میں سینیٹر طلحہ محمود کی رہائش گاہ پر صوبہ ہزارہ تحریک کے اجلاس کے بعدصوبہ ہزارہ تحریک کے چئیرمین سردار محمد یوسف، سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود ، سینیٹر پیر صابر شاہ اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا.

چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہزارہ انتظامی حوالے سے مکمل میرٹ پر صوبہ بنتا ہے۔پاکستان میں جہاں جہاں انتظامی بنیادوں پر صوبے بن سکتے ہیں۔بنائے جائیں۔ہزراہ کے عوام نے اپنی جانوں کی قربانی دے کے صوبے کے مطالبے کی بنیاد رکھی۔اور پورے ملک کے کے پسے ہوئے طبقے کو زبان دی۔

انھوں نے کہا کہ ہم صوبے کے لیے آئینی قانونی طاقت کے ساتھ ساتھ بھرپور عوامی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کریں گے اور اس سلسلے میں 19 جنوری کو کراچی میں صوبہ ہزارہ کنونشن منعقد کیا جائے گا۔اس کے بعد ہزارہ تحریک کی قیادت ہزراہ کے تمام اضلاع کا دورہ کرے گی اور  آخر میں ایبٹ آباد اور پھر اسلام آباد میں صوبہ بناو کنونشن اور مارچ کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں ہزارہ صوبہ بل کی حمایت کے لیے مرتضی جاوید عباسی سینیٹر طلحہ محمود ، سیںٹر پیر صابر شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئ۔جو تمام جماعتوں کے قاہدین سے ملاقاتیں کرے گی ۔جبکہ سیںنٹ میں بل لانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پہلی دفعہ صوبوں کے حوالے سے قومی قیادت متفق ہے۔حکومت کی سنجیدگی کی ضرورت ہے۔حکومت نے اتفاق رائے کے لیے وقت مانگا۔کافی وقت گزر چکا ہے۔اپوزیشن نے بھی دو تہائی اکثریت سے بل پاس کرانے کے لیے حکومت کو  اپنی حمایت کایقین دلایا ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ سینٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہےاور ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ صوبہ ہزارہ بل پہلے سینٹ میں لے آئیں اور اس کے لیے کام شروع کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام قومی قیادت کو اس پر جمع کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے میں کیا رکاوٹ ہے۔نئے صوبے کیوں نہیں بنائے جاتے۔نئے صوبے بننے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ کے لیے منظم جدوجہد کریں گے۔اور ہر محاذ پر اپنی آواز بلند کریں گے۔

سینٹر پیر صابر شاہ، ممبران قومی اسمبلی سجاد اعوان ، ملک آفرین خان ، سید جنید قاسم ،سجاد قمر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ عوام کا جائز مطالبہ ہے۔اور یہ ہمارا آئینی قانونی حق ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور پارلمینٹ میں بھی اپنی آواز پہنچائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ انتظامی سطح پر نئے صوبے بنائے جائیں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے لیےہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہین کریں گے۔

صوبہ ہزارہ کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس میں مذکورہ رہنماوں کے علاوہ سید جنید قاسم شاہ، سید ریاض علی شاہ،چئیرمین سجاد اعوان، مولنا عبدالمجید ہزاروی، مولانا ہارون رشید، قاری محبوب الرحمن، سید گل بادشاہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.