عمران خان کو فائنل دیکھنے کا خط اپنے ہاتھ سے لکھا، نجم سیٹھی

کراچی(ویب ڈیسک )چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان آئے تو وہ خود جا کر ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے خود اپنے ہاتھ سے خط لکھا ہے جس میں کہا کہ مائی ڈیئر عمران خان آپ نیشنل اسٹیڈیم آئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو دعوت دینابھول گئے جس پر وہ معذرت کریں گے۔

0Shares

Comments are closed.