سینئر صحافی شمس رضوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے


فوٹو: فائل

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ راولپنڈی کے اسسٹنٹ ایڈیٹرشمس رضوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بزرگ صحافی شمس رضوی تقریباً چا ر دہائیوں سے روزنامہ جنگ راولپنڈی سے وابستہ رہے ، بدھ کو شمس رضوی کو اچانک دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

مرحوم نے سوگواران میں ایک بیٹی اور تین بیٹے چھوڑے ہیں، شمس رضوی کی نماز جنازہ آج(جمعرات ) دن دو بجے کمیٹی چوک کے قریب شاہ دی ٹاہلیاں مری روڈ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم طویل عرصہ تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے اور ڈیسک پر کام کرنے والے جڑواں شہروں روالپنڈی اسلام آباد میں سینئر ترین صحافی تھے ۔

شمس رضوی کی موت کی خبر صحافی برادری میں غم و الم کے ساتھ سنی گئی اور صحافیوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی،نماز جنازہ کے بعد آج انھیں راولپنڈی ہی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Comments are closed.