وزیراعظم کی وزیر خارجہ کو امریکہ، ایران دورہ کی ہدایت، آرمی چیف رابطے کرینگے

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوفوری طورپرایران، سعودی عرب کے امریکا کےدورے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ہیں لیکن اس بار حصہ نہیں بنیں گے.

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو امریکی، ایرانی اور سعودی ہم منصبوں سے ملاقات کی ہدایت کر دی ہے.

انھوں نے کہا کہ اسی مقصد کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش میں امریکا ،ایران اور سعودی عسکری قیادت سے رابطے کریں گے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا، ایران، سعودی عرب کو واضح پیغام دیں گے، پاکستان امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہے لیکنپاکستان دوبارہ کسی جنگ کاحصہ نہیں بنے گا.

پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے عمانی وزیر مذہبی امور نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی گئی اور وزیراعظم نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی بی جے پی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی صورتحال سے عمانی وزیر کو آگاہ کیا اور وزیراعظم  نے عمانی سلطان قبوس بن سید کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، ایران اورسعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کےلیے بھی کوششیں کیں.

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، خطے میں تنازع سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا.

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا، پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

Comments are closed.