حریم شاہ کے والد کا ویڈیو پیغام، روتے ہوئے قوم سے معافی مانگی

فوٹو : سوشل میڈیا ،ٹوئٹر

مانسہرہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) ٹک ٹاک سے سے شہرت پانے والی حریم شاہ نے والد کو خون کے آنسو رلایا دیا حریم شاہ کے والد سید ضرار حسین شاہ نے ویڈیو بیان میں کپکپاتے ہونٹوں سے پوری قوم سے معافی مانگ لی.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو پیغام میں ضرار حسین شاہ کہتے ہیں کہ حریم کی ویڈیوز سے جس جس کی دل آزاری ہوئی ہے وہ ان سب سے معافی چاہتے ہیں۔

حریم شاہ کے والد ضرار حسین شاہ کا ویڈیو پیغام

یاد رہے سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا میں بھی ان دنوں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور اہم سرکاری شخصیات تک ان کی پہنچ کے چرچے ہیں۔

  حریم شاہ جن کا اصل نام فضہ حسین ہے، کے والد سید ضرار حسین شاہ کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ دکھی دل اور آنسوؤں کے ساتھ کہہ رہے کہ حریم شاہ کی وجہ سے جن کے دل دکھے ہیں وہ ان سے معافی چاہتے ہیں۔

مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے رہائشی سید ضرار حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی اور  خاندان کی ان کے علاقے میں بہت عزت ہے اور سب ان کے گھرانے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ ہے شہرت کی بھوک جس نے اپنے باپ کو رلا دیا

انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان نے 1948 میں  کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بھی حصہ لیا تھا اور ان کے ایک چچا بھی اوڑی  کے مقام پر شہید ہوئے تھے۔

سید ضرار حسین  کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی طرف سے حریم کی تعلیم و تربیت کی پوری کوشش کی اور اسے عالیہ اور عالمہ کا کورس کروایا،ان کے اساتذہ بھی حریم کی وجہ سے دکھی ہیں جس پر انہیں شرمندگی ہے۔

انہوں نے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ سب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حریم شاہ کو ہدایت دے اور اسے حریم شاہ سے واپس فضہ حسین بنادے۔

سید ضرار حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہم سب کی اور ہمارے ملک کی بھی عزت کی حفاظت کرے گا۔

انھوں نے کہا میں نے کبھی کسی غریب کا دل نہیں دکھایا البتہ ایک بار میرے والد مجھ سے ناراض ہوئے تھے جنھیں راضی کر لیا تھا لیکن شاید انہی کی بد دعا لگی ہے مجھے.

انھوں نے تقریباً 12 منٹ طویل ویڈیو پیغام میں ایک شعر بھی پڑھا ہے.

عدل و انصاف فقط حشر پہ موقوف نہیں
زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دہتی ہے

Comments are closed.