قونصل جنرل پاکستان خالد مجیدکی گورنر شہزادہ مشعل بن ماجد سے ملاقات


جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے پیر کو جدہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن ماجد سے ملاقات کی۔

قونصل جنرل نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا. قونصل جنرل نے جدہ میں سرکاری کام کو بآسانی نمٹانے کے لئے بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے  سعودی عرب اور پاکستان کی مملکت کے مابین دیرینہ غیرمعمولی  خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔

دونوں کے درمیان  پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور کے علاوہ خطے میں ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے معاملات بھی زیربحث آئے۔

Comments are closed.