آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 247 رنز سے جیت لیا

فوٹو : آئی سی سی

میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا 247 رنز سے جیت کر سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی.

نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 488 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. ٹام بنڈل کی 121 رنز کی اننگز رائیگاں گئی.

https://twitter.com/ICC/status/1211210248498941952

آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے، جیمز پیٹنسن  3 اور مچل سٹارک کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں.

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کرانے کی بجائے خود بیٹنگ کی اور 168 رنز 5 آوٹ پر جب دوسری اننگ ڈیکلیئر کی تو مجموعی ہدف 488 ہو چکا تھا.

آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے 4 اور جیمز پیٹنسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیسٹ چمپئن شپ میں ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی.

اس سے قبل میلبورن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جبکہ تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تھا تو نیوزی لینڈ کا اسکور 2 وکٹوں پر 44 رنز تھا.

ٹام لیتھام 9 اور روس ٹیلر 2 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ تجربہ کار بلے باز ٹیلر صرف 2 رنز کا اضافہ کرپائے اور پیٹ کمنز کی گیند پر جو برنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اور اگلی ہی گیند پر پیٹ کمنز نے ہینری نیکولس کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

کیوی بیٹسمین بی جے واٹلنگ بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 7 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کی وکٹ بن گئے جس کے بعد 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے 6 بلے باز پویلین سدھار چکے تھے۔

آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور 467 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 148 رنز پر آوٹ ہوئی اور 319 رنز کا خسارہ بھی آسٹریلیا کی مجموعی برتری میں شامل تھا ۔

Comments are closed.