گورنر، وزیر اعلیٰ کے پی اورارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان سے گورنر، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ،ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے.

پشاور میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کا اصل مقصد وہاں کے عوام کو ملک کے دوسرے علاقوں کی طرز پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اس علاقے کی عوام کو نظر انداز کیا گیا ۔انضمام کے عمل کو کامیابی سے آگے بڑھاناپی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

ملاقات میں گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور سینئر افسران موجود بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انضمام شدہ علاقوں کے لئے ریکارڈ فنڈز مہیا کیے ہیں۔ان علاقوں میں نوجوانوں کے لئےروزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قبائلی علاقوں میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے جس سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس پہلو پر خصوصی توجہ دے تاکہ صوبے میں موجود سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لایا جا سکے.

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پر عوام نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لیے اب ہم پرعوام کی بھر پور خدمت کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Comments are closed.