کشمیر پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف


فوٹو : سکرین گریب

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا اور زیر علاج زخمیوں اور مریضوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسئلہ کشمیر پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں اور مریضوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی حفاظت پر مامور فوجی افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ہم کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مادر وطن کی حفاظت کے لیے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انھوں نے کہا ہم اپنے مادر وطن کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.