مہاتیر محمد تقریر سے متاثر ہوئے، انھیں کیا پتہ عمران یو ٹرن ہیں، احسن اقبال

فوٹو : فائل

سوات (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے ک ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے عمران خان کی تقریر سے متاثر ہوکر بلالیا انہیں کیا پتہ تھا یہ ہر بات پر یوٹرن لیتے ہيں۔

سوات میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نالائق حکمران اب پاکستان کی ترقی کے لیے خطرہ بن چکا ہے، عمران خان  فارن فنڈنگ کیس کا حساب اس لیے نہیں دیتے کیونکہ  غیر ملکی  فنڈنگ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرایا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں اور (ن) لیگ کے قائدین نے دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں، ہماری حکومت میں 500 ارب روپے مسلح افواج کو دیئے گئے.

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش جاری ہے، سی پیک کا منصوبہ 60 ارب ڈالر تک جانا تھا لیکن پاکستان کے دشمنوں نے سی پیک کو تباہ کیا.

انھوں نے کہا (ن)لیگ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لائی تو دشمنوں نے اس ملک کے خلاف ایک سازش کی، بیرونی طاقتوں نے فارن فنڈنگ کے ذریعے عمران خان کی مدد کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران احمد خان نیازی کی حکومت میں چوری میں اضافہ ہوا،وہ عمران خان جو کہتے تھے کہ بھیک نہیں مانگوں گا وہ دنیا کا بڑا بھکاری بن گیا، مہاتیر محمد سے وعدہ کیا کوالالمپور سمٹ میں آؤں گا پھر یو ٹرن لے لیا۔مہاتیر محمد کو پتہ نہیں تھا کہ یہ یوٹرن خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت کہاں چلی گئی ہے، عمران خان کے چمچے کہتے تھے عمران آئے گا 200 ارب ڈالرز لائے گا، احسن اقبال نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کی حکومت میں 3 ہزار ارب کی چوری ختم ہوگئی ہے؟ اگر ہوگئی ہے تو پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جھوٹ بول بول کر پاکستان میں انتشار پھیلایا  گیا اور  ہمارا راستہ روکا گیا، نواز شریف 3 بار وزیراعظم بن چکے ہیں، ایک بار  پھر بننے کی لالچ نہیں، ہم اس لیے کھڑے ہیں کہ اس ملک نے ہمیں نوازا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں ہونے والی مسلم ممالک کی کانفرنس میں اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا تھا.

Comments are closed.