شاہد آفریدی چین میں اوئگر مسلمانوں کی حالت زار پر بول پڑے

فوٹو : ٹوئٹر شاہد آفریدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چین میں اوئگر مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں جان کر رہا نہیں جا رہا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظمسے التجا ہے کہ آپ امہ کو متحد کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس بارے میں بھی تھوڑا سوچیں.

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1208701954328629250

ریکارڈ ساز آل راونڈر بوم بوم شا ہد آفریدی نے کہا میری چینی حکومتسے التجا ہے کہ خدارا اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روکیں۔

ادھر ترکی میں بھی گزشتہ روز ہزاروں افراد نے  چین میں مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور اوئگر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر احتجاج کیا گیا.

Comments are closed.