امریکی گلوکارہ جینیفر کی عربی لہجے میں قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ عربی لہجے قرآن پاک کی تلاوت کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کو متوجہ کیا ہے، قرآن پاک کی تلاوت خوبصورت آواز می ویڈیو  سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑ ری شیئر ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز فیس بک پر گلوکارہ جینیفر گروٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ  مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کررہی ہیں۔

جینیفر نے اتنے خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی تلاوت نے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو سحر میں مبتلا کردیا ہے، ویڈیو کے ساتھ جینیفر نے تمام امت مسلمہ کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی۔

جینیفر اس سے قبل بھی  آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں ۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحر زدہ ہو کر رہ گئے تھے۔

اس وقت بھی متعدد لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا کیونکہ زیادہ تر لوگ جینیفر گروٹ کو غیر مسلم سمجھتے تھے.

اس حوالے سے جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کی تھی وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

جینیفر گروٹ نے ان کے علاوہ بھی کئی ایسی پوسٹس شیئر کر رکھی ہیں جن میں ان کی مذہب سے قربت اور لگن نمایاں نظر آتی ہے، جینیفر کے عربی نغمگی کے بھی بڑے چرچے ہیں.

0Shares

Comments are closed.