ہزارہ ڈویژن سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 6.4 تھی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مانسہرہ ایبٹ آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 150 کلومیٹر اورمرکز ہندوکشن ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیربالا، خضراورژوب ، باجوڑ، اٹک، چکوال، ماموں کانجن ، چنیوٹ، لالیاں ،پھلروان، سمندری ، تاندلیانوالہ، گلگت، مہمند، ڈی آئی خان، نوشہرہ، راولپنڈی اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے.

سرگودھا، ضلع خیبراورمضافات، کھیوڑہ، پنڈدادنخان اورگردونواح ، مڈرانجھا، کمرمشانی ، نور پورتھل اور قائد آباد میں بھی زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہرنکل آئے تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زلزلہ کا دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا.

Comments are closed.