مشرف کی سزا کو کوئی بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہا، فواد چوہدری


فوٹو : زمینی حقائق ڈاٹ کام

جدہ (شاہ جہاں شیرازی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی عدالتی نظام نہیں، ہم خود ہی جج اور خود ہی عدلیہ ہیں جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزا کو کوئی بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہا  ہے

جدہ ،وفاقی وزیر فواد چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں


جدہ میں پریس کانفنرس میں فواد چوہدری نے کہا کہ
اگر کل عوام یہ سوال کرے کہ جن ججوں نے مشرف دور میں پی سی او کے تحت حلف لیا تھا تو انکا کا کیا ہو گا تو ایسے سوالات سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے, فوج کے ساتھ مشاورت بھی اہم اور وقت کا تقاضہ ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی میں جی ایچ کیو کا انتہائی اہم کردار ہے اور ملک فوج کی مداخلت کے بغیر نہیں چل سکتا۔

۔ انہوں نے جنرل  پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں اداروں کو بات چیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے اورملکی اداروں کو ٹکراؤ کے بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہے, ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کی مداخلت کے بغیر ملک نہیں چل سکتے.

انھوں نے کہا تمام اداروں کو ایک دوسرے کی اہمیت، افادیت اور عزت کا خیال رکھنا چاہیے جی ایچ کیو میں وزراء کا آنا جانا ملکی سیکیورٹی کا حصہ ہے۔انہوں نے اپنے دورے اور او أئی سی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  او آئی سی میں اسلامک ڈویلپمنٹ بنک نے پانچ سو ملین کا فنڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے مختص کیا ہے.

یہ فنڈاسلامی ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا اور میری خواہش ہے اس ہم فنڈ سے اسلامک بینک کو پاکستان میں میں ایک ماڈل ویلج بنا کر نمونے کے طور پر پیش کرے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں فریز شدہ او رخشک غذاکا استعمال زیادہ ہے اورہم چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کی پرائیویٹ کمپنیاں  اس مد میں ہمارے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کریں.

حلال فوڈ بنانے میں پاکستان میں حلال اتھارٹی کے قیام کے بعد زیادہ سے زیادہ دوائیں اب ہم خود بھی بنا رہے ہیں اور اسلامی ملک کو بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اردو سافٹ وئیر لانچ کیاہے اب ہم اس کوشش میں ہیں کہ عربی میں سافٹ ویئر بنا کر سعودی عرب کو دیں.

انھوں نے اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت پاکستان میں پانی، ادویات اور ایگریکلچر پر توجہ د ے رہے ہیں اس وقت نیا کی تین بڑی کمپنیاں پاکستان میں ایکسرے مشینیں بنانے آ رہی ہیں جبکہ ایم آر او مشین ہم خود بنائیں گے۔

Comments are closed.