وزیراعظم عمران مدینہ پہنچ گئے،روضہ رسول پر حاضری، نوافل ادا کئے.

مدینہ منورہ ( شاہ جہاں شیرازی+ابرار تنولی ) وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پرمدینہ منورہ پہنچ گئے،وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، نوافل ادا کئے.

وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، نوافل اداکئے اور ملک کی ترقی و استحکام اور امت مسلمہ کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے تھے.

مدینہ کے رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔اسکے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے.

Comments are closed.