پنڈی ٹیسٹ پاکستان کےلیے سہانا سپنا ثابت ہوا، تیسرے دن بھی بارش ناٹ آؤٹ

فوٹو : پاکستان کرکٹ ٹوئٹر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کے لیے سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ سہانا سپنا ثابت ہوا،تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا.

پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث کھیل کا آغاز تاخیر سے ہونے کے بعد سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تاہم خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کے بعد آؤنڈ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا آغاز وقت پر نہیں ہوسکا جو گراؤنڈ خشک ہونے اور کھانے کے وقفے کے بعد دوپہر ایک بجے کے بعد شروع ہوا۔

دھننجیا ڈی سلوا 72 رنز اور دلروان پریرا نے 2 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کے اسکور کو 282رنز پر پہنچایا کہ خراب روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف 5وکٹ کے نقصان پر 202رنز بنائے تھے۔ دوسرے دن کا کھیل بھی بارش سے بری طرح متاثر ہوا تھا اور پورے دن میں صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا

اب تک 3 دن میں صرف 91.5اوورز کرائے گئے ہیں جس کے بعد اس میچ کا نتیجہ آنا اب تقریباً ناممکن ہی نظر آتا ہے ، سری لنکا نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو، جبکہ عثمان شنواری اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، فواد عالم کا ڈراپ ہونا ان کے لیے اچھا ثابت ہوا ہے اب کراچی میں ان کی انٹری یقینی ہے.

Comments are closed.