برطانوی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کی358 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت


فوٹو : اے ایف پی، اے پی

لندن (ویب ڈیسک ) برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں اب تک حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی نے 358نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کر لی ہےجبکہ لیبر پارٹی 302 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.

پارٹی پوزیشن میں سکاٹش نیشنل پارٹی 48 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، مزید نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے.

عام انتخابات میں انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ سے 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی، کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے حلقے سے باہر ووٹ کاسٹ کیا.

برطانیہ میں عام انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کل 650 نشستوں میں سے 499 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ، وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی نشست جیت لی، انہوں نے دوبارہ کامیاب کروانے پر برطانوی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ ساجد جاوید بھی دوبارہ کامیاب ہوئے زیک گولڈ سمتھ کو 7 ہزار 700 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ سابق وزیراعظم تھریسامے نے بھی نشست دوبارہ حاصل کر لی ۔

لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے شمالی لندن میں اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا،اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی جماعت اسکاٹش پارٹی کی سربراہ نکولا اسٹرجن نے گلاسگو میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

لبرل ڈٰیموکریٹس کی سربراہ جو سوئنسن اپنے شوہر کے ساتھ پولنگ سٹیشن پہنچیں اور ووٹ کاسٹ کیا۔ خراب موسم کی وجہ سے کچھ علاقوں میں ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا، سخت سردی اور بارش کے باوجود لوگ پولنگ سٹیشنز تک پہنچنے ۔

لیور پول میں 48 افراد کو غلط بیلٹ پیپر دے دیئے گئے جس کے باعث ووٹرز کو دوبارہ ووٹ ڈالنے پڑے۔ انتخابی عمل کے دوران لنارک شائر کے علاقے میں دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد ہوئی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔

نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم واضح امکان ہے حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی ایک بار پھر آسانی سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی.

Comments are closed.