جدہ ،پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کا "شمیسی حراستی مرکز”کا دورہ

جدہ (ابرار تنولی + شاہ جہأں شیرازی)پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے”الشمیسی حراستی مرکز”،(ترحیل) جدہ کا دورہ کیا۔ انچارج قونصلر امورپاکستان قونصلیٹ جدہ محمد حسن بھی ان کے ہمراہ تھے .

قونصل جنرل نے دورے میں سعودی وزارت خارجہ کے شمیسی کے ایڈوائزر خلیل احمد عدماوی اور حراستی مرکز جدہ کے انچارج بریگیڈئر اسامہ عبد اللہ ابو معیلہ سے ملاقات کی۔

بریگیڈئر اسامہ نے مرکز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور دی جانے والی سہولیات اور وطن بھیجنے کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

قونصل جنرل نے پاکستانی قیدیوں کے لئے رہائش، طبی اور کھانے کے اچھے انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی تارکین وطن کی ملک واپس بھیجنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قونصل جنرل نے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے سعودی حکام سے درخواست کی کہ وہ مختلف النوع معاملات پر بھی غور کریں تاکہ ایسے افراد کو بھی واپس پاکستان بھیجا جاسکے.

Comments are closed.