فوادعالم کا بیٹ سنھبالنے سے قبل ہی ناقدین پرغصہ


کراچی(ویب ڈیسک)دس سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے فواد عالم نے گراونڈ میں اترنے سے قبل ہی ناقدین پر غصہ اتارنا شروع کردیا کہتے ہیں ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ مجھ پرغلط تنقید کی گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فواد عالم ٹیم میں دیر سے واپسی پر ناقدین پر گلے شکوے کرتے نظر آئے ، انھوں نے اپنے بیٹنگ سٹائل کا بھی دفاع کیا کہ بیٹنگ اسٹائل پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی چندرپال سے موازنہ کیا گیا، چندرپال نے نصیحت کی تھی کہ بیٹنگ اسٹائل پر تنقید کو رنز بنا کر جواب دینا ہے۔

یاد رہے فواد عالم دس سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں اور ٹیم میں واپسی کیلئے زیادہ لوگ ان کی وکالت کرتے رہے جب کہ ان کی ٹیم میں شمولیت پرسلیکٹرز کے علاوہ کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن آج انداز سے انھوں نے ناقدین کو زبان سے جواب دیالگتا ہے انھیں ناقدین نے ٹیم سے دور کیا۔

مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا پرفارم کرکے دوسروں کوغلط ثابت کروں، انہوں نے کہا کہ والدین نے بڑوں کی عزت کرنا سکھایا ہے، میرے والد نے میرے کیرئیر کیلئے سب سے زیادہ محنت کی۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سری لنکا ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا،ٹیم میں واپسی پرخوش ہیں، پرفارمنس کے باوجود سلیکشن نہیں ہوتی تو مایوسی ہوتی ہے، اتنے عرصے بعد کھیلنا ایک طرح سے ڈیبیو والا احساس ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھی کبھی افسوس ہوتا تھا کہ نام ٹیم میں نہیں آریا لیکن ہمارا کام صرف پرفارم کرنا ہے اور دستک دینا ہے، پرفارم کرتے رہیں تو ایک دن دروازہ ضرورکھل جاتا ہے، جتنی کارکردگی دکھائیں اتناہی سلیکشن کا موقع ملتا ہے۔

فواد عالم کا جواب پر کرکٹ حلقوں میں اس بات پر حیرت کااظہارکیاگیا کہ دس سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے فواد عالم نے گراونڈ میں پرفارمنس سے جواب دینے سے قبل ہی ناقدین کو جواب دینا کیوں ضروری سمجھا۔

Comments are closed.