فلوریڈا، بحری اڈے پر سعودی فوجی کی فائرنگ،4 افراد ہلاک، 8 زخمی


فوٹو : ٹوئٹر

پنساکولا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بحری اڈے پر ایک زیر تربیت سعودی فوجی کی فائرنگ سے سے4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے.

فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں پیش آیا ہے جس کی فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے تصدیق کی ہے حملہ آور ایک سعودی طالب علم بتایا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت محمد سعید الشامرانی کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی عرب کی فوج کا رکن ہے اور ایک طالب علم کے طور پر اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سعودی اہلکار کو کلاس روم میں حملے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، مقامی شیرف کے دفتر نے حملے میں آٹھ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے ایک ہینڈگن کا استعمال کیا۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے پنساکولا حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا ہے.

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’سعودی بادشاہ نے کہا ہے کہ سعودی عوام حملہ آور کے وحشیانہ اقدام پر سخت برہم ہیں، اور یہ کہ یہ شخص کسی بھی صورت میں امریکی عوام سے محبت کرنے والے سعودی عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا.

جنوب مشرق میں قائم بحری اڈے پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع حکام کو پنساکولا کےمقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 51 منٹ ہر موصول ہوئی، حملے میں زخمی ہونے والے دو افسران کیب حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری طرف امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک متاثرین کے ورثہ کو اطلاع نہیں دی جاتی اس وقت تک کسی کا بھی نام ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے ۔

Comments are closed.