سابق مس پاکستان ورلڈ زینب نوید کار حادثے میں جاں بحق

فوٹو: انسٹاگرام

واشنگٹن(نیٹ نیوز) سابق مس پاکستان32 سالہ زینب نوید امریکی ریاست میری لینڈ میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

اس حوالے سے میری لینڈ کی پولیس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ماڈل کی موت تیز رفتار گاڑی کے الٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم پولیس اس سلسلہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

فوٹو :فائل

بتایا گیا ہے کہ 32 سالہ زینب نوید مرسڈیز گاڑی چلا رہی تھی کہ اچانک غلط یوٹرن لینے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

زینب نوید نے 2012 میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے ایوارڈز ‘مس پاکستان ورلڈ’ میں  لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

مس پاکستان ورلڈ کا مقابلہ 2003 سے ہر سال کینیڈا میں منعقد ہوتا آرہا ہے، واحد 2014 کا سال تھا جب یہ مقابلہ امریکا میں منعقد ہوا۔

ہر سال اس مقابلے میں پاکستانی نژاد لڑکیاں حصہ لیتی ہیں ان مقابلوں میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد دلچسبی لیتی ہے اور لوگ مقابلے دیکھنے آتے ہیں.

Comments are closed.