ملتان سے 5 کروڑ کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کی کوشش ناکام، 3 افراد گرفتار

فوٹو : فائل

ملتان(ویب ڈیسک)ملتان سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ہوئے 2 خواتین سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا.

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بناتے ہوئے تینوں سمگلرز کوگرفتار کیا ۔

ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ کے 3 مسافروں کے سامان سے چار کلو 400 گرام ہیروئن برآمد کی۔

برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت کم از کم 5 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں نے ہیروئن اپنے بیگز کے مختلف حصوں میں چھپائی ہوئی تھی.

گرفتار ملزمان میں شیر زمان، اقبال بانو اور اختر پروین شامل ہیں جنھیں اے این ایف نے حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کا تعلق خوشاب، بھکر اور میانوالی سے ہے۔

Comments are closed.