سہ روزہ میچ ،پاکستان کے428، اسٹریلیا اے122پر آوٹ


سڈنی(نیٹ نیوز)پاکستان کی آسٹریلیا اے سے تین روزہ میچ میں بہتر کارکردگی سامنے آئی ہے بیٹنگ کے بعد باولنگ میں بھی پاکستانی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، اسٹریلیا اے کی پوری ٹیم122پر آوٹ ہو گئی۔

تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے نہ دیا، آسٹریلیا اے کی پوری ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے 313 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستان کے 428 رنز کے جواب میں آسٹریلیا اے مقابلہ نہ کرسکی، عمران خان سینئر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان 7 رنز بنالیے ہیں۔

آسٹریلیا اے کے کیمرون بین کرافٹ 49 اور میرڈیتھ 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلوی ٹیم کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

عثمان خواجہ 6، ٹریوس ہیڈ 13، کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مائیکل نیسر 2 اور رچرڈسن کو صفر پر عمران خان سینئر نے آوٴٹ کیا۔دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز اظہر علی اور شان مسعود بالتریتب 1 اور 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں

پاکستان کے عمران خان سینئر نے آدھی آسٹریلوی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور اسپنر افتخار احمد نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی، بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119 رنز بنا کر ریٹائرڈ ا?وٴٹ ہوئے اور دوسرے بلے بازوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

افتخار احمد اور وکٹ کیپر محمد رضوان 6، 6 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، یاسر شاہ نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاہین شاہ ا?فریدی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،آسٹریلیا اے کے رچرڈسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مائیکل نیسر اور میرڈیتھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.