گوادر میں سینڈ آرٹ کے مقابلے، مصوروں نے شاہکار تخلیق کئے

فوٹو :گوادر نیوز

گوادر (شازیہ محبوب )فنکارکو فن کے اظہار کا موقع مل جائے تو اور کیا چاہئے، گوادر کے سمندر کنارے جب مصوروں کو سینڈ پلیٹ فارم ملا تو سب نے اپنے اپنے ہنر کے خوب جوہر دکھائے.

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کےلیے اس منفرد مقابلوں کا فنی میدان سجایا تھا ڈپٹی کمشنر گوادر حمد وسیم نےجس میں سول سوسائٹی اور آرٹ  سے محبت رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقابلے میں شامل سینڈ آرٹ کے مصوروں نے ریت سے مورتیاں، مچھلیاں، عمارتیں، جانور اور طرح طرح کے شاہکار فن پارے تخلیق کر کے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے اور اپنی فنی مہارتوں کی خوب داد سمیٹی.

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گوادر میں سینڈ آرٹ کا مقابلہ کرانے کا سہرا ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن محمد وسیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق گورگیج اور بامسار کے نصیر محمد کے سر جاتا ہے.

پہلی بار سینڈ آرٹ کے مصوروں کے درمیان مقابلے کے انعقاد اور پلیٹ فارم فراہم سے سینڈ آرٹ کے فنکاروں کی بہترین حوصلہ افزائی کی گئی. ان مقابلوں میں خواتین اور طالبات نے بھی حصہ لیا.

سینڈ آرٹ دیکھنے آنے والے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور بامسار کی کاوشوں کی تعریف کی، فنکاروں کے علاوہ فن دیکھنے آنے والوں نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ برقرار رکھا جائے گا.

گوادر میں تعنیات نوجوان افسران نےضلع بھر کے نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں یقین دلایا کے فن کے اظہار کا جہاں بھی موقع ملا نوجوانوں کا ساتھ دیں گے.

Comments are closed.