کرتار پور راہداری منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نارووال کرتارپور راہداری منصوبہ پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکاہے، نومبر تک تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

اس حوالے سے اے آر وائی کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ تعمیراتی کام مکمل کرنے کیلئے بابا جی گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن تک کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے گوردوارہ سے بھارتی سرحد تک روڈ کی تعمیر نوے فیصد تک مکمل کرلی گئی ہے اور دریائے راوی پر بننے والا پل بھی مکمل ہو چکاہے۔

کرتارپور گردوارہ دربار صاحب تک جانے والی سڑکوں پر کنکڑیٹ ڈال کر رولر چلایا جا رہا ہے، سڑک پر کنکریٹ ڈالنا آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

گوردوارہ صاحب کمپلیکس پر بلڈنگ کا تعمیراتی کام بھی ساٹھ فیصد تک مکمل ہے جبکہ رواں سال نومبرمیں کرتارپورراہداری منصوبے پر کام تقریبات تک مکمل کر لیا جائے گا۔

یاتریوں کی سہولت کیلئے گردوار ے کووسیع کیاجارہاہے اور نارووال میں شاپنگ مال، 5 اسٹار اور 7اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

یاد رہے نومبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔

پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کررہا ہے، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کرتارپور میں نارووال سے7 گنا بڑا شہرآباد کیا جارہا ہے، نارووال شہر 130 ایکڑ سے 150 ایکڑ اراضی پرمحیط ہے۔

Comments are closed.