آج عید الفطر مذہبی جوش جذبے سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آج ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جن میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاوں کی گئیں۔

اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد جب کہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوا۔

ہزارہ ڈویژن اور سوات سمیت خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں عید پیر کو منالی گئی تاہم زیادہ تر علاقوں میں آج بروز بدھ ہی عید منائی جارہی ہے۔

پشاور میں عید کا بڑا اجتماع سنہری مسجد اور قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، اس کے علاوہ اندرون شہر، دلزاک روڑ، ورسک روڈ اور صدر کے مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے نماز عید اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں قائم مسجد میں نماز عید ادا کی، بنی گالہ سیکرٹریٹ کے ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف نے بھی وزیراعظم کیساتھ پڑتی۔

نماز عید کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف سے عید ملی اور انہیں مبارک باد دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد اسلام آباد میں عید کی نماز ادا کی جب کہ اراکین پارلیمنٹ اور سفراء سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے فیصل مسجد میں نماز عیدالفطر ادا کی۔

عید کے موقع پر مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پولو گراوٴنڈ اور اطراف میں تعینات تھی۔

Comments are closed.