قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ کائرہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

اسلام آباد(زمینی حقائق )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ کائرہ اور اس کا دوست حمزہ بٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر سیاست دان قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ اسامہ کائرہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اسامہ کائرہ کار نمبر بی ایس 447 پر سوار تھا اور گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی اور اسامہ کائرہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جب کہ گاڑی میں سوار اسامہ کا دوست حمزہ بٹ شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال پہنچا دیا گیا تاہم حمزہ بٹ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی موت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی، اس وقت وہ میڈیا سے بات کررہے تھے، خبر ملتے ہی قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہو گئے،

بیٹے کی موٹ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان خان، نیول چیف ،، حکمراں جماعت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں نے قمر زماں کائرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے قمرزمان کائرہ کی بیٹے کی موت کے باعث ہفتہ کو پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے کااعلان کیاہے۔

Comments are closed.