پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث مزید 14چینی گرفتار،3لڑکیاں بازیاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستانی لڑکیوں کو شادیوں کا جھانسہ دے کر انسانی سمگلنگ میں ملوث مزید14چینی باشندے گرفتار، 3پاکستانی لڑکیاں بازیاب

ایف آئی اے اسلام آباد انسانی سمگلنگ سیل کی راولپنڈی اسلام آباد میں چینی گینگ کے خلاف بڑی کاروائی کی ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ راولپ نڈی اسلام آباد میں چینی گینگ غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں ملوث ہے۔

ڈائریکٹر اسلام آباد فخر سلطان راجہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم ظفر نے کاروائی کرکے 14 چینی باشندو کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 7 چینی ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں رہ رہے تھے جبکہ دیگر بزنس ویزہ کاروبار کی آڑ میں مبینہ طور پر پاکستانی لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ہیں۔

چینی باشندوں کی حراست سے 3 پاکستانی لڑکیوں کو بھی برآمد کرکے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس گینگ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایف آئی اے اہلکاروں نے تمام چینی باشندوں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments are closed.